مدھیہ پردیش میں لگاتار بارش ہونے سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہے۔ بھوپال، Raisen اور Guna ضلعے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔Guna میں بچاؤ کارروائی میں فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔
اترپردیش کے کئی ضلعوں میں بھی رک رک کر بارش ہو رہی ہے۔ راجدھانی لکھنو کے ساتھ ساتھ مشرقی اور مغربی اترپردیش کے کئی ضلعوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اوسط سے لے کر شدید بارش ہوئی ہے۔
موسمیات محکمے کے مطابق اگلے 24 گھنٹے میں بندیل کھنڈ، وندھیا اور آگرہ خطے کے 18 ضلعوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔
اُدھر بہار میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہے۔ اِس کے نتیجے میں پٹنہ سمیت ریاست کے کئی حصوں میں کہیں شدید اور کہیں بہت شدید بارش ہوئی ہے۔x