ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مدھیہ پردیش میں ”بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ“ پہل کے 10 سال مکمل ہونے پر تمام ضلعوں میں آج سے 8 مارچ تک مختلف سرگرمیوں اور بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش میں ”بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ“ پہل کے 10 سال مکمل ہونے پر تمام ضلعوں میں آج سے 8 مارچ تک مختلف سرگرمیوں اور بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Sanjeev Sharma

مدھیہ پردیش میں ہر ہفتے ”بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ“ پہل سے متعلق مختلف موضوعات پر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پہلے ہفتے 81  اور چائلڈ ہیلپ لائن نمبر ایک صفر نو آٹھ، ماہواری کے ایام کے دوران صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری اور سینیٹیری پیڈس کی تقسیم جیسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

دوسرے ہفتے جنگلات کے محکمے کی مدد سے ایک شجرکاری مہم کا اہتمام کیا جائے گا۔ تیسرے ہفتے اسکول میں لڑکیوں کو داخل کرانے کے لیے ایک اندراج مہم چلائی جائے گی۔

چوتھے، پانچویں اور چھٹے ہفتے تعلیم، صحت اور خاندانی بہبود، پنچایتی راج اور دیہی ترقیات کے محکمے کے اشتراک سے بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔