مدھیہ پردیش میں، ای-منڈی اسکیم کو، ریاست کی دیگر منڈیوں تک توسیع دی جا رہی ہے۔ اِس اسکیم پر یکم جنوری سے، مزید 41 منڈیوں میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Sanjeev
مدھیہ پردیش میں ’مدھیہ پردیش ریاستی زرعی مارکٹنگ بورڈ‘ کی ای-منڈی اسکیم پر، 42 منڈیوں میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے سبھی 259 منڈیوں کو، اگلے سال اپریل تک ای-منڈیوں میں بدلنے کا نشانہ طے کر رکھا ہے۔ ای-منڈی اسکیم کے تحت، منڈیوں میں داخلے سے لیکر نیلامی، وزن کرنے اور رقم کی ادائیگی کرنے تک کا سارا کام، کمپیوٹر کے ذریعے کیا جائے گا۔ منڈیوں میں، کسان جو زرعی پیداوار فروخت کر رہے ہیں، اِس کا ریکارڈ بھی، بروقت آن لائن دستیاب رہے گا۔ اِس سے منڈیوں میں بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی اور کسانوں کے لیے سہولت پیدا ہوگی۔