March 10, 2025 2:35 PM

printer

مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں دو علیحدہ علیحدہ سڑک حادثات میں 12 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں

مدھیہ پردیش میں سِدّھی ضلع میں ایک سڑک حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ کوتوالی پولیس اسٹیشن علاقے میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں پانچ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ سبھی زخمیوں کو سِدھی ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سنگین طور پر زخمی افراد کو بہتر علاج کیلئے ریوا میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ یہ لوگ ایک تقریب میں شرکت کرنے کیلئے جا رہے تھے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔