مختلف معاملات پر اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی کے تناظر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔ آج دن میں 11 بجے لوک سبھا کی کارروائی، جب شروع ہوئی، تو اسپیکر اوم برلا نے آندھرا پردیش میں سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی مرکز سے NASA اور ISRO کا ”Synthetic Aperture Radar“ NISAR سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ چھوڑے جانے کیلئے خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
SB – 1400 – Om Birla – NISAR
جناب اوم برلا نے سوالوں کے وقفے کی کارروائی چلانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن ارکان، بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرِثانی مہم واپس لئے جانے کا مطالبہ اور دیگر معاملات پر نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے۔ اسپیکر موصوف نے ارکان کے طرز عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اُن سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی سیٹوں پر واپس چلے جائیں اور ایوان کی کارروائی چلنے دیں لیکن اپوزیشن ارکان نے اپنا احتجاج جاری رکھا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اِدھر راجیہ سبھا کی کارروائی بھی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں دن میں 12 بجے تک اور اس کے بعد دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ پہلی بار ملتوی کئے جانے کے بعد، جب راجیہ سبھا کی کارروائی دن میں 12 بجے پھر شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے مختلف معاملات پر پھر سے نعرے بازی شروع کردی۔ صدر نشیں گھنشیام تیواری نے سوالوں کے وقفے کی کارروائی چلانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی میں رکاوٹ پڑی۔ شور و غل جاری رہنے پر صدر نشیں نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔ اس سے قبل آج صبح جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو ایوانِ بالا نے بھی NASA اور ISRO کے NISAR سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ چھوڑے جانے پر سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔
ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ انہیں مختلف معاملات پر سیاسی پارٹیوں کے تحریکِ التوا کے 28 نوٹس موصول ہوئے ہیں لیکن ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہیں مسترد کردیا گیا۔ اِس کے بعد ڈپٹی چیئرمین نے سوالوں کے وقفے کی کارروائی چلانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن نے بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرِثانی واپس لئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے، نعرے بازی شروع کردی۔x