ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 22, 2025 2:47 PM

printer

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعتی رہنماؤں نے  لیبر اصلاحات کی تعریف کی ہے اور اِسے جدید معیشت کیلئے بروقت ضروری قرار دیا ہے

صنعتی اداروں اور مشاورتی کمپنیوں نے، ملک میں 4 محنت ضابطوں پر عمل درآمد کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے اسے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھنے والا، ایسا قدم قرار دیا ہے، جس سے روزگار کے باقاعدہ موقعوں میں اضافہ ہوگا، سب کیلئے گزر بسر کی یقینی فراہمی کو توسیع حاصل ہوگی اور تکمیل میں خوش اسلوبی پیدا ہوگی۔

2019 کا، اُجرتوں سے متعلق ضابطہ، صنعتی تعلقات کا ضابطہ 2020، سب کیلئے گزر بسر کی یقینی فراہمی کا ضابطہ 2020 اور پیشہ ورانہ حفاظت، صحت اور کام کاج کے حالات سے متعلق ضابطہ 2020 کَل سے لاگو ہو گیا ہے۔

محنت سے متعلق اِن چاروں ضابطوں سے، محنت قوانین کو جدید بنا کر، ایک بڑی اصلاح کی گئی ہے، جس سے کام کاج کے عمدہ حالات، مناسب اُجرتوں اور سبھی شعبوں میں کارکنوں کیلئے طویل مدّتی تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ٹکنالوجی کے میدان میں سرکردہ صنعتی شخصیتوں، عملے، مشاورتی اور قانونی شعبوں نے، اِن اصلاحات کو یہ کہتے ہوئے سراہا ہے کہ یہ بروقت کارکنوں پر مرکوز اور ایک جدید معیشت کیلئے لازمی ہیں۔

بھارتیہ مزدور سَنگھ BMS نے، اِس اہم قدم کی تعریف کی ہے۔ BMS کے قومی سکریٹری گریش آریہ نے کہا کہ یہ فیصلہ ابھی تک کی سب سے بڑی اصلاح ہے، جو آزادی کے بعد سے کارکنوں کے حق میں کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے مزدور بااختیار ہوں گے اور عمل درآمد میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔