ایوان میں اپوزیشن کے شور و غل کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دن میں دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔ آج جیسے ہی ایوان کی کارروائی ہوئی، نائب چیئرمین ہری ونش نے وقفہئ صفر کی کارروائی چلانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن ممبروں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ وہ مختلف معاملات پر بحث کی مانگ کررہے تھے، جن میں بہار میں چناؤ فہرستوں پر خصوصی نظرِ ثانی کا معاملہ بھی شامل ہے نائب چیئرمین نے کہا کہ انہیں مختلف معاملات کے بارے میں الگ الگ سیاسی جماعتوں نے التواء کے 24 نوٹس دیے ہیں، جنہیں ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے رد کردیا گیا۔ شور و غل کے درمیان کارروائی دن میں دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔
Site Admin | July 29, 2025 2:40 PM
مختلف امور پر اپوزیشن کے شور شرابے کے تناظر میں راجیہ سبھا کی کارروائی دن میں 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی