محکمہ موسمیات IMD نے ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور پنچاب میں کل کیلئے شدید سردی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ہماچل پردیش اور اڈیشہ میں اگلے دو روز کے لئے شدید کہرا چھانے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
اسی طرح آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے دو دن کے دوران اسی طرح کا سرد موسم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔