June 16, 2025 9:42 PM

printer

محکمہ موسمیات نے کَل سوراشٹر اور کَچھ میں الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید اور شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دلّی NCR میں جمعہ تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی امید ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے کَل سوراشٹر اور کَچھ میں دور دور تک شدید سے شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، ساحلی کرناٹک، گنگا کے طاس والے مغربی بنگال، گجرات، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، اڈیشہ اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی اگلے دو سے تین روز کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کَل تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ دلّی NCR میں اِس مہینے کی 20 تاریخ تک گرج چمک ، بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔
اتر پردیش کے 14 اضلاع میں گزشتہ 2 دن میں بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ راحت سے متعلق کمشنر کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پریاگ راج ضلع میں 5، Jaunpur میں 4 اور Lalitpur، Gorakhpur، بریلی اور بجنور میں ایک-ایک افراد کی اموات کی خبر ملی ہے۔ اِس کے علاوہ لکھنؤ، کان پور دیحات، کُشی نگر، شاہجہاں پور، ہردوئی، سمبھل، جھانسی اور Jalaun اضلاع میں سے ہر ایک میں ایک ہلاکت کی خبر ملی ہے۔ اِن اموات کے مدّ نظر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا سَروے کریں اور متاثر کنبوں کی مدد کریں۔ مہاراشٹر میں ممبئی سمیت کونکن خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ریاست میں مانسون کی آمد کے بعد سے بارش سے متعلق واقعات میں 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔