بھارت کے محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی بھارت، ذیلی ہمالیاتی مغربی بنگال اور سکم میں اگلے پانچ سے چھ دن کے دوران، گرج چمک کے ساتھ تیز اور بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آسام، میگھالیہ اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں کَل سے بہت تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے جنوبی ہند کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 5 سے 7 روز کے دوران تیز ہوائے چلنے اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی راجستھان میں 23 مئی تک جبکہ اترپردیش اور شمالی مدھیہ پردیش میں 19 مئی تک گرمی کی شدد برقرار رہے گی۔ مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں میں رات میں گرمی کی شدت میں تبدیلی کا امکان ہے جبکہ مغربی راجستھان میں دھول بھری آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 5 روز کے درمیان عُمان کے ساحل سے، سری لنکا اور خلیج بنگال کے جنوب مغربی علاقوں میں 45 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا قومی راجدھانی میں موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ شام کے وقت تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی جس سے لوگوں نے راحت محسوس کی۔
Site Admin | May 17, 2025 9:22 PM
محکمہ موسمیات نے کَل آسام، میگھالیہ اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے
