بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے راجستھان اور چھتیس گڑھ کے لیے آج بارش ہونے سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD کے مطابق راجستھان اور چھتیس گڑھ کے کچھ علاقوں میں اگلے دو دِن تک شدید بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ IMD نے گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال اورجھارکھنڈ میں آج تیز بارش ہونے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ اُس نے مزید کہا ہے کہ بہار، ہماچل پردیش، اُوڈیشہ، اتراکھنڈ، آسام اور میگھالیہ کے کچھ علاقوں میں تیز بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اُدھر محکمہئ موسمیات نے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، آندھراپردیش، Yanam اور Rayalaseema کے کچھ علاقوں میں گرم اور اُمس والے موسم کی بھی پیش گوئی کی ہے۔x
Site Admin | July 15, 2025 2:38 PM
محکمہ موسمیات نے راجستھان کے کئی ضلعوں میں بارش کے لیے ریڈ اور اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔
