بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کَل شمال مغربی، مشرقی اور ملک کے وسطی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق چھتیس گڑھ، راجستھان، اڈیشہ، گنگا کے طاس والے مغربی بنگال، جھارکھنڈ میں اگلے دو روز کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
موسمیات سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ انڈومان و نکوبار، اروناچل پردیش، مشرقی اترپردیش، گجرات، جموں و کشمیر، لداخ اور مدھیہ پردیش میں کَل دور دور تک موسلادھار بارش ہوگی۔
اِس دوران IMD نے آندھرا پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں کَل گرمی اور حبس کے موسم کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
ہماچل پردیش میں مانسون سرگرم ہے اور ریاست کے مختلف حصوں میں رک رک کر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شملہ کے موسمیات سے متعلق مرکز نے شملہ ، سولن اور Sirmaur اضلاع میں 15 جولائی تک شدید سے بہت شدید بارش کے تعلق سے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ اِسی مدت کے دوران بلاسپور، کانگڑا، کُلّو اور منڈی اضلاع کیلئے ایک Yellow الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
ہماچل پردیش میں آج راجدھانی شملہ اور دیگر خطوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شملہ کے موسمیات کے مرکز کے ایک سائنسداں سندیپ کمار شرما نے بتایا ہے کہ ریاست میں مانسون کے اِس سیزن میں اب تک معمول سے 19 فیصد سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ ریاست کے ہنگامی کارروائیوں سے متعلق مرکز کے مطابق مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب 192 سڑکیں اب بھی بند ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے 65 ٹرانسفارمرس اور پینے کے پانی کی سپلائی کی 745 اسکیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اِس دوران شملہ کے موسمیات کے مرکز نے Kinnaur اور لاہول – اِسپیتی کو چھوڑ کر اگلے 24 گھنٹے کے دوران ریاست کے 10 ضلعوں میں کچھ مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کے تعلق سے ایک الرٹ بھی جاری کیا ہے۔
راجدھانی لکھنؤ سمیت مشرقی اترپردیش کے کئی اضلاع میں آج اوسط سے شدید بارش ہوئی۔ اِس سے جھلسا دینے والی گرمی اور حبس سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔
مشرقی اتر پردیش کے تقریباً سبھی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوئی ہے، اور ایک-دو جگہوں پر شدید سے بہت شدید بارش ہوئی ہے۔ آج مغربی اتر پردیش کے کئی مقامات پر بھی ہلکی سے اوسط بارش ہوئی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مشرقی اتر پردیش کے کُچھ حصوں میں کَل اور پرسوں 16 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے تعلق سے وارننگ جاری کی ہے۔
اِس دوران ریاست کے مشرقی اور مغربی حصوں میں مانسون کی بارش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کئی دریائوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خصوصی نگرانی برتی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شہری علاقوں میں پانی بھرنے اور بارش کے سبب دریائوں کی پانی کی سطح میں اضافے کے تعلق سے آج لکھنؤ میں اعلیٰ سطح کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ اِن حالات کی وجہ سے عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
Site Admin | July 14, 2025 9:51 PM
محکمہ موسمیات نے راجستھان، اڈیشہ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے الگ الگ مقامات پر کَل بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے