بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے دلّی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اڈیشہ اور راجستھان میں کَل کیلئے اورینج وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کَل جموں وکشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے اترپردیش، بہار، مغربی بنگال، سکم اور شمالم شرقی ریاستوں کے حصوں میں گہری دھند چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں کَل گرج چمک کے ساتھ ساتھ بجلی چمکنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ، آئندہ دو دنوں کیلئے صومالیہ کے ساحل اور منّار کی کھاڑی اور Comorin کے حصوں میں ہوا کے جھکّڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسی دوران، دلّی NCR میں ہوا کا معیار بدستور Very Poor زمرے میں جاری رہا۔ آلودگی کے کنٹرول بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس AQI آج شام سات بجے 379 ریکارڈ کیا گیا۔
آج ہماچل پردیش کے بالائی سلسلے میں ہلکی برفباری ہوئی جبکہ نشیبی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے سرد لہر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اُن سیاحوں نے جو مختلف مقامات پر نیا سال منانے کیلئے پہنچے ہیں، انھوں نے موسم میں اِس تبدیلی کا پورے طور پر لطف اٹھایا۔ریاست میں نئے سال کا آغاز ہلکی برفباری اور بارش سے ہوا ہے۔ کُلّو، شملہ، کِنّور اور چمبا اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفباری ہونے سے درجۂ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔ اسی دوران، شملہ کے نزدیک اٹل ٹنل رُہتانگ، Solang Nala اور Kufri جیسے سیاحت کے مقامات پر بھی ہلکی برفباری ہوئی، جس کا سیاحوں نے نیا سال مناتے ہوئے لطف اٹھایا۔ شملہ کے موسمیات کے مرکز نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران، بالائی حصوں میں کسی کسی مقام پر ہلکی برفباری ہونے اور ریاست کے نشیبی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کے امکان کی پیشگوئی کی ہے۔