December 24, 2025 9:41 PM

printer

محکمہ موسمیات نے اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، بہار اور پنجاب میں آئندہ تین دنوں کیلئے دھند نیز گہری دھند چھائے رہنے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ قومی راجدھانی خطے میں GRAP Stage-IV کو منسوخ کردیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، بہار اور پنجاب میں آئندہ تین سے چار دنوں کے دوران دھند نیز گہری دھند چھائے رہنے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ NCR اور متصل علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست کیلئے کمیشن کے Graded Response ایکشن پلان سے متعلق ذیلی کمیٹی CAQM نے، ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری کے بعد مکمل NCR میں فوری طور سے GRAP کے Extant شیڈول کے اسٹیج-IV کے تحت تمام کارروائیوں کو آج منسوخ کردیا۔ کمیشن نے اِس مہینے کی 13 تاریخ کو اُس وقت اسٹیج-IV لاگو کیا تھا جب دلّی کا اوسط AQI تیزی کے ساتھ کم ہوا اور یہ 450 مارک تک پہنچ گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔