بھارت کے محکمۂ موسمیات نے اترپردیش، دلّی، چھتیس گڑھ اور ہماچل پردیش کیلئے گھنے کہرے کا کل کیلئے Orange الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اس طرح کی صورتحال بہار، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی رہے گی۔ محکمۂ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔دلّی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی تا حال خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی پر قابو پانے والے مرکزی بورڈ کے مطابق دلّی میں AQI آج شام 369 ریکارڈ کیا گیا۔