محکمہ دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کَل نئی دلّی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو بھارتی فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے سے متعلق با اختیار کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ مذکورہ کمیٹی نے کچھ اہم شعبوں کی نشاندہی کی ہے، جن پر خاص توجہ دی جائے گی۔ کمیٹی نے بھارتی فضائیہ کی صلاحیت خاطر خواہ انداز سے بڑھانے کیلئے مختصر مدت، اوسط اور طویل مدت کیلئے عمل درآمد کی خاطر سفارشات بھی تجویز کی ہیں۔ جناب سنگھ نے با اختیار کمیٹی کے کام کی ستائش کی ہے اور یہ ہدایت دی ہے کہ متعلقہ سفارشات پر مقررہ وقت کے اندر عمل درآمد کیاجائے۔
Site Admin | March 4, 2025 9:35 AM
محکمہ دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کَل نئی دلّی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو بھارتی فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے سے متعلق با اختیار کمیٹی کی رپورٹ پیش کی