بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کَل اترپردیش میں گھنے سے بہت گھنے کہرے چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دلّی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور بہار میں بھی گھنے کہرے چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی راجستھان، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں بھی گھنے کہرے جیسے حالات برقرار رہیں گے۔ اگلے 24 گھنٹے میں ہماچل پردیش اور اڈیشہ میں سرد لہر جیسا موسم ہوگا۔ جموں وکشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان، مظفرآباد اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش یا برفباری ہوسکتی ہے۔
Site Admin | January 18, 2026 9:43 PM
محکمۂ موسمیات نے کل اترپردیش میں دھند اور گہرے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ دلّی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور بہار میں گہری دھند چھائی رہے گی