ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 21, 2025 10:10 AM | IMD | IMD weather

printer

محکمہئ موسمیاتIMD  نے آج تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں دور دراز کے مقامات پر شدید سے شدید تر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہئ موسمیاتIMD  نے آج تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں دور دراز کے مقامات پر شدید سے شدید تر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اُس نے آندھرا پردیش کے کچھ حصوں، کرناٹک، کیرالہ، ماہے، لکشدیپ اور انڈمان و نکوبار جزائر میں بھی شدید بارش کے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

IMD نے آج اوڈیشہ، تلنگانہ، اندرونی کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ اور انڈمان و نکوبار جزائر میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے اور تیز ہواؤں کے چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

اس دوران قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق بورڈ کے مطابق آج صبح چھ بجے ہوا کے معیار کا اشاریہ 347 درج کیا گیا ہے۔x