محکمہئ موسمیات IMD نے کیرالہ، ماہے، تملناڈو، پدوچیری، کرائکل، آندھرا پردیش، ساحلی کرناٹک اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں انتہائی شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے انڈمان و نکوبار جزائر اور لکش دیپ میں دور دراز کے مقامات پر شدید بارش کے قوی امکان کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
IMD نے آندھرا پردیش، ہماچل پردیش، کونکن، گوا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، پدوچیری، کرائکل اور اتراکھنڈ میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔x