ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 9, 2025 9:30 AM | IMD weather

printer

محکمہئ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے کچھ روز میں شمال مغرب اور وسطی بھارت کے آس پاس کے علاقوں میں رات کا درجہئ حرارت 5 ڈگری سیلسئس سے کم ہو کر 2 ڈگری سیلسئس تک پہنچ جائے گا۔

بھارتیہ محکمہئ موسمیاتIMD  نے شمال مغرب اور وسطی بھارت کے ملحقہ علاقوں میں اگلے پانچ سے چھ دن کے دوران رات کا درجہئ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس سے کم ہوکر دو ڈگری سیلسیس ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے ودربھ اور چھتیس گڑھ کے بہت سے علاقوں میں پیر تک کم سے کم درجہئ حرارت کے تقریباً دو ڈگری سیلسیس تک گرنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

محکمے نے راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں میں کَل تک شدید سردی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمیات کے محکمے نے کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں آج بہت تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، وہیں دلی NCR خطے میں ہوا کا معیار بہت زیادہ خراب زمرے میں ہے۔x