محکمہئ موسمیات نے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور رتنا گری ضلعوں کے لیے Yellow الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ وِدربھ کے لیے، کل تک کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ ممبئی اور اِس سے متصل ضلعوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہوگی، نیز گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آج خلیجِ بنگال پر ہوا کے کم دباؤ کا امکان ہے اور ممکن ہے کہ اِس کے زیر اثر کونکن، وِدربھ اور وسطی مہاراشٹر میں بارش میں شدّت آجائے۔
مانسون حالیہ دنوں میں ہلکا ہو گیا تھا، لیکن اب اِس میں شدّت آ رہی ہے اور محکمہئ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش میں 16 اگست تک، اور بھی شدّت آجائے۔×