ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 20, 2025 9:47 AM | IMD weather

printer

محکمہئ موسمیات نے، آج کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں بہت شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے، آج کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں، انتہائی شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD کے مطابق اگلے 6 دن کے دوران کیرالہ، کرناٹک اور تمل ناڈو میں شدید سے بہت شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہئ موسمیات نے اُڈیشہ، چھتیس گڑھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، آسام، تریپورہ، اروناچل پردیش اور سکّم میں اگلے 3 دن کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس ماہ کی 24 تاریخ تک جموں کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی اسی طرح کے حالات رہیں گے۔ اگلے 5 دن کے دوران ملک کے مغربی حصے کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کے حالات بنے رہیں گے۔ آج بہار میں بجلی کڑکنے کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔

IMD نے آج دلّی NCR میں جزوی طور پر، گھنے بادل چھائے رہنے اور بہت ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں