محنت و روزگار کی وزارت میں محنت و روزگار کے سینئر مشیر جناب آلوک چندر نے کہا ہے کہ نئے لیبر ضابطے ایک شفاف، پائیدار اور پیش بینی پر مبنی قانونی فریم ورک کی تشکیل کرنے کیلئے وضع کیے گئے ہیں، جو کاروبار کی ضرورت اور ورکر کی بہبود کے درمیان توازن پیدا کرتے ہیں۔
نئی دلّی میں آجروں کی کُل ہند تنظیم AIOE کے سالانہ کنوینشن اور 91 ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب چندر نے یہ بات کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل-پہلے کے نقطہئ نظر پر منتقل کے ذریعے کاروبار کرنے کی آسانی کو مزید بہتر کرنے کی غرض سے یہ نیا فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے۔×