November 25, 2025 9:47 AM | LABOUR CODES-REAX

printer

محنت سے متعلق ضابطوں میں نئی اصلاحات کے بارے میں  اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایئرانڈیا ایئر کرافٹ انجینئرایسوسی ایشن، دلّی کے جنرل سکریٹری ایس این بھٹ نے ملک میں چار لیبر ضابطوں کے نفاذ کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے قابل تعریف اقدام قرار دیا ہے۔

محنت سے متعلق ضابطوں میں نئی اصلاحات کے بارے میں  اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایئرانڈیا ایئر کرافٹ انجینئرایسوسی ایشن، دلّی کے جنرل سکریٹری ایس این بھٹ نے ملک میں چار لیبر ضابطوں کے نفاذ کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے قابل تعریف اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت سے متعلق نئے ضابطوں کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نےGig  ورکرس، پلیٹ فارم پر کام کرنے والے افراد اور تمام غیر منظم سیکٹر کے ملازمین کو برابری کا حق دیا ہے۔

اسی طرح نیشنل فرنٹ آف ٹریڈ یونین DHN کے قومی سکریٹری راکیش منی نے کہا کہ حکومت کے متعارف کردہ نئے لیبر ضابطے مستقبل میں ورکروں کیلئے بے حد فائدہ مند ثابت ہوں گے۔