محنت اور روزگار کے وزیر منسکھ مانڈویا آج سے 6 نومبر تک منعقد ہونے والی سماجی ترقی کیلئے دوسری عالمی سربراہ کانفرنس WSSD-2 میں شرکت کیلئے قطر کی راجدھانی دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر مانڈویا افتتاحی میٹنگ میں شرکت کریں گے، بھارت کا نقطہئ نظر پیش کریں گے اور دوحہ سیاسی اعلامیے کو نافذ کرنے کیلئے عالمی لیڈروں کے ساتھ شرکت کریں گے۔ وہ ”سماجی ترقی کے تین ستون کی طاقت: غربت کا خاتمہ، مکمل اور ثمرآور ملازمتیں اور سبھی کیلئے باوقار کام کام اور سماجی شمولیت“ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
اس دوران وہ بھارت کے سب کی شمولیت والے ڈجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس ترقی کا ماڈل جو باوقار کام اور سماجی تحفظ کی ترغیب دیتا ہے، کو اجاگر کریں گے۔
اِس چوٹی کانفرنس کے علاوہ ڈاکٹر مانڈویا قطر، رومانیہ، ماریشس اور یوروپی یونین کے اپنے ہم منصبوں اور بین الاقوامی لیبر تنظیم اور اقوام متحدہ کے سینئر افسران کے ساتھ ملاقات کریں گے۔x