March 26, 2025 9:46 AM | ESIC Districts

printer

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اعلان کیا ہے کہ ملازمین کے سرکاری بیمہ کارپوریشن ESIC نے ملازمین کے سرکاری بیمے ESI کی اسکیم کے تحت 15 مزید ضلعوں کو شامل کرکے اترپردیش میں مزید لوگوں کو شامل کیا ہے۔

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اعلان کیا ہے کہ ملازمین کے سرکاری بیمہ کارپوریشن ESIC نے ملازمین کے سرکاری بیمے ESI کی اسکیم کے تحت 15 مزید ضلعوں کو شامل کرکے اترپردیش میں مزید لوگوں کو شامل کیا ہے۔ اِن ضلعوں میں امبیڈکر نگر، Auraiya، بہرائچ، گونڈہ، حمیر پور، جالَون، قنوج، مہاراج گنج اور پرتاپ گڑھ بھی   شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اِس نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی اترپردیش کے 75 میں سے 74 ضلعوں کو ESI اسکیم میں پوری طرح شامل کیا جا چکا ہے۔ اِس سے 30 لاکھ سے زیادہ بیمہ شدہ افراد اور ایک کروڑ 16 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا۔

ضلعوں کے لیے جاری کیے گئے اِن نوٹیفکیشنز میں، حکومت کے اِس عزم کو دوہرایا گیا ہے کہ ملک کے ہر ایک کارکن کے لیے گزر بسر یقینی ہوجائے۔

محنت اور روزگار کی وزارت نے یہ بھی کہا کہ جن ضلعوں میں نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے، اُنھیں ESIC کے تحت لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جِس سے اِس بات کی  یقین دہانی ہو سکے کہ کوئی کارکن، اِس اہم حفاظتی سلسلے سے باہر نہ رہ جائے۔

ESIC کے تحت، کارکنوں کو طبی فائدوں سمیت، گذر بسر کو یقینی بنانے کا ایک جامع نظام فراہم ہوتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔