ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 15, 2025 9:49 PM

printer

مجاہد آزادی اور قبائلی لیڈر بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں یومِ پیدائش پر پورا ملک جَن جاتیہ گورو دیوس منا رہا ہے

مجاہد آزادی اور قبائلی لیڈر بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں یومِ پیدائش پر پورا ملک جَن جاتیہ گورو دیوس منا رہا ہے۔ قبائلی تاریخ کی اہمیت اور اسے لوگوں کے ذہنوں میں باقی رکھنے کے لیے حکومت نے 15 نومبر کو جَن جاتیہ دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے قبائلی فروغ کے نظریے کو ملک گیر مہم کے طور پر توسیع ملی ہے۔ 2014 میں قبائلیوں پر مرکوز اخراجات 24 ہزار کروڑ روپے سے بڑھ کر 2024-25 میں ایک لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے ہوگئے ہیں۔
آج درج فہرست قبائل کی بہبود کی خاطر Development Action Plan کے تحت 42 وزارتیں سرگرمی کے ساتھ مصروف کار ہیں، جن میں تعلیم، صحت خدمات، روزگار، ہنر کے فروغ اور صفائی ستھرائی سے متعلق 200 سے زیادہ اسکیمیں شامل ہیں۔PM Janman Mission جو کہ 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بے حد پسماندہ 75 قبائلی گروپوں پر مرکوز ہے، نے اب تک 90 ہزار پکّے مکانات اور 92 ہزار کنبوں کو بجلی کی سہولیات مہیا کرائی ہیں۔تقریباً700 موبائل میڈیکل یونٹس، لوگوں کو ان کے گھروں تک صحت خدمات فراہم کرانے پر مامور ہیں، جبکہ 6 ہزار700 دیہی عوام کو پائپ لائن کے ذریے پانی فراہم کرایا گیا ہے۔ ایک ہزار آنگن باڑی کے مراکز لوگوں کو سہولیات مہیا کرا رہے ہیں۔تعلیم کے شعبے میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران 22 ہزار کروڑ روپے کی اسکالر شپس مہیا کرائی ہیں، جن سے تقریباً30لاکھ قبائلی طلباء کو ہر سال وظائف حاصل ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔