March 13, 2025 3:25 PM

printer

متحدہ عرب امارت نے افغانستان کے مختلف حصوں میں جدید طرز کے زچہ بچہ حفظانِ صحت مراکز قائم کرنے کیلئے ایک بڑے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارت نے افغانستان کے مختلف حصوں میں جدید طرز کے زچہ بچہ حفظانِ صحت مراکز قائم کرنے کیلئے ایک بڑے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ اِس کا مقصد افغانستان میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیتے ہوئے، حفظانِ صحت کی اہم ضروریات پوری کرنے میں معاونت کرنا ہے۔ اِس طرح کے 10 مراکز قائم کئے جائیں گے۔Maternity Cilinics افغانستان کے اُن صوبوں میں واقع ہیں، جہاں اِن کی سب سے زیادہ ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ اِن میں ننگر ہار، بَلخ، ہیرات، غزنی، پَکتیکا، پَکتیا، قندھار اور ہیلمند صوبے شامل ہیں۔

اِس طرح کے ہر سینٹر میں مخصوص نوعیت کے دو بستروں کی سہولت دستیاب ہے اور وہاں کام کرنے والے ماہر ڈاکٹر اور نرسنگ عملہ تیار رہتا ہے۔ ایسا تخمینہ لگایا گیا ہے کہ مذکورہ خدمات سے ایک لاکھ 15 ہزار سے زیادہ خواتین کو براہ راست فائدہ ہوگا اور اِس کے علاوہ سینکڑوں رشتہ دار اور دیگر لوگ بھی فیضیاب ہوسکیں گے۔ x