January 1, 2026 9:54 AM | UAE - New Year

printer

متحدہ عرب امارات UAE نے بڑے پیمانے پر آتش بازی اور ڈرون مناظر کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔

متحدہ عرب امارات UAE نے بڑے پیمانے پر آتش بازی اور ڈرون مناظر کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ لوگ بڑی تعداد ان مناظر کو دیکھنے کیلئے ساحلوں اور شہری مراکز میں اکٹھا ہوئے۔ دبئی اور راس الخیمہ میں سب سے شاندار انداز سے جشن منایا گیا۔

جشن کی یہ نمائش متعدد عوامی مقامات پر ہوئی اور نصف شب کو اس کا حصہ بننے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد کئی گھنٹے پہلے ہی یکجا ہو گئی تھی۔

بہت سے Shows کو بیرونِ ملک ناظرین کیلئے لائیو بھی دکھایا گیا۔

UAE نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کو خاندان کے سرکاری سال کے طور پر منایا جائے گا اور اس پہل قدمی کا مقصد خاندانی اقدار، معاشرتی ہم آہنگی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو مستحکم کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے شاندار آتش بازی اور ڈرون شوز کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ سال 2026 کی شروعات کرنے کیلئے عوامی مقامات اور ساحلوں پر یکجا ہوئے۔ دبئی میں، دنیا کا سب سے بڑے ٹاور برج خلیفہ نصف شب کو جشن کا مرکز رہا۔ اسے آتش بازی کی منظم نمائش، LED مناظر، لیزرس اور فاؤٹین نمائش کے ذریعے آراستہ کیا گیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد Downtown Dubai میں یکجا ہوئی اور اس شو کو دنیا بھر کے ناظرین کیلئے لائیو دکھایا گیا۔

Atlantis the Palm، Bluewaters، JBR اور Global Village سمیت کلیدی مقامات پر بھی آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔

راجدھانی ابوظہبی میں الوثبۃ کے مقام پر شیخ زاید فیسٹیول میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔ دیگر مقامات پر بھی آتش بازی اور ڈرون نمائش لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

اس طرح، UAE نے رنگوں، موسیقی اور روشنی کے ساتھ شاندار طریقے سے 2026 کا آغاز کیا۔