متحدہ عرب امارات UAE جنوری 2026 سے میٹھے مشروبات SSB پر ایکسائز ٹیکس کے حوالے سے اپنی پالیسی میں ایک بنیادی تبدیلی کو لاگو کرنے جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ اور ٹیکس سے متعلق وفاقی اتھارٹی FTA نے اِس کا اعلان کیا ہے۔ نئے ضابطے کے مطابق موجودہ 50 فیصد ٹیکس کی شرح کو تبدیل کرکے ایک درجہئ بند مقدار پر مبنی ماڈل میں منتقل کر دیا جائے گا، جہاں ہر لیٹر پر ٹیکس مشروبات کے 100 ملی لیٹر میں موجود چینی کی مقدار کے مطابق لگایا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد شکر کے استعمال کو کم کرنا، صحت مند غذائی عادات و اطوار کو فروغ دینا اور طرزِ زندگی سے جڑی بیماریوں، جیسا موٹاپا اور دوسری قسم کی ذیابیطس سے نمٹنا ہے۔
موجودہ نظام جو 2017 میں متعارف کرایا گیا اور جس میں 2019 میں توسیع دی گئی، کے تحت کاربونیٹڈ مشروبات، اِنرجی ڈرنکس تمام تمام میٹھے مشروبات پر یکساں طور پر 50 فیصد ایکسائز محصول عائد کیا جاتا ہے۔ نئے درجہ بندی والے نظام کے تحت اُن مشروبات پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے گا، جن میں چینی کی مقدار زیادہ ہوگی۔ اِس کا مقصد مینوفیکچررس کو اپنی مصنوعات میں چینی کو کم کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
Site Admin | July 22, 2025 2:52 PM
متحدہ عرب امارات UAE جنوری 2026 سے میٹھے مشروبات SSB پر ایکسائز ٹیکس کے حوالے سے اپنی پالیسی میں ایک بنیادی تبدیلی کو لاگو کرنے جا رہا ہے
