متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زائد النہیان آج بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ، یہ دورہ وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر کر رہے ہیں، امید ہے اِس دورے سے دونوں رہنماؤں کو ایک موقع ملے گا کہ وہ بھارت- متحدہ عرب امارات جامع دفاعی شراکت داری کو آگے بڑھائیں اور باہمی مفاد کے علاقائی و عالمی معاملوں پر تبادلہئ خیال کریں۔
شیخ محمد، جب سے متحدہ عرب امارات کے صدر بنے ہیں، یہ بھارت کا اُن کا تیسرا سرکاری دورہ ہے اور پچھلی دہائی سے اب تک یہ اُن کا پانچواں دورہ ہے۔ اُن کے اِس دورے سے پہلے، کئی اعلیٰ رہنماؤں نے بھارت کا دورہ کیا ہے، جس میں ابوظبی کے ولیعہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کا 2024 اور دبئی کے ولیعہد شہزادہ اور UAE کے نائب وزیراعظم شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم کا 2025 کا دورہ شامل ہے۔ شیخ محمد یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں، جب بھارت اور UAE، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں، جس سے جامع اقتصادی شراکت داری کے جیسے فریم ورکس کے تحت مضبوط اور ترقی کرتی ہوئی معیشت کا اظہار ہوتا ہے۔
امید ہے کہ اِس بات چیت میں جن موضوعات پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا اُن میں مغربی ایشیا کے تازہ ترین حالات و واقعات بھی شامل ہیں، جہاں بھارت اور UAE کے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔