March 28, 2025 10:03 PM

printer

متحدہ عرب امارات نے عید الفطر سے قبل 500 بھارتی قیدیوں کی سزا معاف کر دی ہے

متحدہ عرب امارات نے عید الفطر سے قبل 500 بھارتی قیدیوں کی سزا معاف کر دی ہے۔ اِس فیصلے سے بھارت اور خلیجی ملک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔ نریندر مودی حکومت کی سرگرم اور پائیدار سفارتی کوششوں نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف ممالک میں ہزاروں بھارتی قیدیوں کی سزا معافی اور رہائی کو ممکن بنایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت نے سال 2014 سے بیرون ملک بھارتی شہریوں کی بہبود کو ترجیح دی ہے، جس کے بعد سفارتی بات چیت اور اعلیٰ سطحی مداخلتوں کے ذریعے بیرون ملک قید، قریب 10 ہزار بھارتی قیدیوں کی وطن واپسی ممکن ہو پائی ہے۔ پچھلے سال متحدہ عرب امارات نے عید الفطر اور اپنے قومی دن کے مد نظر 944 بھارتی قیدیوں کو معافی دی تھی۔

وہیں سال 2019 میں سعودی عرب کے ولیعہد شہزادے محمد بن سلمان نے اپنے بھارت کے دورے کے دوران 850 بھارتی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ سال 2023 میں بھارتی حکومت کی سفارتی مداخلت کے نتیجے میں قطر میں بھارتی بحریہ کے سابق 8 اہلکاروں کی سزائے موت میں تخفیف کر دی گئی تھی۔ اِسی طرح گزشتہ سال ایران نے 77 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔