ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 2:35 PM

printer

مانسون کی بارش نے جموں کشمیر، پنجاب اور ہماچل پردیش میں تباہی پھیلا دی ہے کہ کیونکہ بڑے دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے۔ حکام نے سیلاب سے خبردار رہنے کو کہا ہے اور عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ محفوظ جگہوں پر چلے جائیں

جموں و کشمیر میں، جموں خطے کے مختلف علاقوں میں کَل رات سے شدید بارش ہورہی ہے۔ پورے جموں خطے میں تمام بڑے ندی نالوں میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ اِن میں سامبا میں Basantar، کٹھوعہ میں راوی، ڈوڈا میں چناب، اودھم پور میں جموں، توی، رام بن اور کشٹواڑ شامل ہیں۔ اِس کے پیش نظر انتظامیہ نے آفات سے نمٹنے والی ٹیموں اور مقامی پولیس سے خبردار رہنے کو کہا ہے۔
اُدھر پنجاب اور ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں لگاتار بارش کی وجہ سے راوی، بیاس اور ستلُج دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے۔ جس کے سبب فاضلکا، گرداس پور، ہوشیار پور، کپورتھلا اور فیروز پور کے بہت سے گاؤوں میں سیلاب آگیا ہے۔