جنوب مغربی مانسون راجستھان کے بقیہ حصوں، مغربی اترپردیش، ہریانہ اور دلی کے پورے خطے میں مزید آگے بڑھ گیا ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق مانسون معمول کی تاریخ سے نو دن پہلے ہی پورے ملک میں پہنچ گیا ہے۔
موسمیات محکمے نے بتایا ہے کہ شمال مغربی خلیج بنگال اور اِس سے ملحقہ مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ برقرار ہے۔ اِس کے اگلے دو دن کے دوران شمالی اڈیشہ، گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں رفتہ رفتہ مغرب-شمال مغرب کی سمت بڑھنے کا امکان ہے۔×