حکومت نے، مالیاتی فراڈ خطرے کے اشاریے FRI کی مدد سے صرف 6 مہینے میں ہی، 660 کروڑ سائبر فراڈ کے نقصانات کو ہونے سے روکا ہے۔ مواصلات کی وزارت نے بتایا کہ ایک ہزار سے زیادہ بینک، تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن فراہم کرنے والے اور ادائیگی کے نظام کے آپریٹرس PSOs، ڈیجیٹل انٹلیجنس پلیٹ فارم DIP میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور انھوں نے فعال طور پر FRI کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ وزارت نے چوکسی برتنے والے اُن تمام شہریوں اور سائبر واریئرس کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے اور اُن کی ستائش کی ہے جو مشتبہ فراڈ کی کارروائیوں کی رپورٹ کرنے کیلئے سنچار ساتھی پلیٹ فارم کا فعال طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ وزارت نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شہری مرکوز خدمات سے استفادہ کرنے کیلئے سنچار ساتھی ویب پورٹل اور موبائل ایپ کا استعمال کریں۔
Site Admin | December 22, 2025 9:52 PM
مالیاتی فراڈ کے خطرے کے اشاریے کی مدد سے، صرف 6 مہینوں میں 660 کروڑ روپئے مالیت کے سائبر فراڈ نقصانات کو روکا گیا ہے