مالیاتی خدمات سے متعلق عالمی فرم Morgan Stanley کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت، جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2028 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں بھارت کی معیشت 3 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالر کے بقدر تھی، جو 2026 تک بڑھ کر 4 اعشاریہ 7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ عالمی مالیاتی خدمات سے متعلق فرم کا کہنا ہے کہ 2028 میں بھارت معاشی اعتبار سے، جرمنی سے آگے نکل جائے گا، کیونکہ اُس کی معیشت میں 5 اعشاریہ 7 ٹریلین ڈالر تک کی وسعت ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا کے ایسے صارفین کے بازار کے طور پر اُبھرا ہے، جس کی بہت زیادہ مانگ ہے اور اُس نے مستحکم بڑی معاشی پالیسیوں اور بہتر بنیادی ڈھانچے سے فائدہ حاصل کر کے عالمی مجموعی پیداوار میں اپنا حصہ بڑھایا ہے۔
BJP نے کہا ہے کہ یہ غیر معمولی کامیابی محض اتفاق نہیں بلکہ یہ برسوں کی مثالی قیادت اور جرأتمندانہ معاشی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں BJP نے کہا ہے کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار سنبھالا تھا تو انہوں نے بدلاؤ کا ایک عمل طے کیا تھا۔ پارٹی نے کہا ہے کہ میک اِن انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے اقدامات نے صنعتی اختراع کی لہر پیدا کی اور گاؤوں کو مینوفیکچرنگ مراکز میں تبدیل کیا اور شہروں کو معاشی مراکز کے طور پر پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کیا۔×