July 9, 2025 2:59 PM

printer

مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس FATF نے کہا ہے کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کیلئے دھماکہ خیز مادے کی خریداری ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے کی گئی۔

دہشت گردی کی مالی اعانت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس FATF نے کہا ہے کہ بھارت میں دہشت گردانہ حملے کیلئے ساز و سامان کی خریداری میں ای کامرس پلیٹ فارم کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا انکشاف جموں و کشمیر کے پلوامہ اور اترپردیش کے گورکھناتھ مندر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہوا ہے۔ FATF نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے خطرات سے متعلق ایک جامع رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے سوشل میڈیا، پیغامات بھیجنے والے ایپلی کیشنز اور کراؤڈ فنڈنگ سائٹس کا دہشت گردی کی مالی معاونت کیلئے تیزی سے غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ اس رپورٹ میں براہِ راست مالی مدد، لاجسٹکس اور مادی مدد، تربیت کی فراہمی جیسی معاونت کی کئی قسموں کی اطلاع دی گئی ہے۔

2019 کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں ایک خودکش بم حملے میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 40 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارتی حکام نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس حملے کی سازش جیش محمد نے رچی تھی۔ تحقیقات سے بھارت میں سرحد پار سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مادے کے آنے کا انکشاف ہوا ہے اور حملے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز آلات کے ایک اہم حصہ کی خریداری ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے کی گئی تھی۔ اس سال جون میں مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس FATF نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور کہا کہ مالی مدد کے بغیر یہ حملہ انجام نہیں دیا جاسکتا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔