مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس FATF نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ مالی مدد کے بغیر نہیں انجام دیا جاسکتا تھا۔ عالمی نگراں ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے حامیوں کے درمیان رقوم منتقل کرنے کے ذرائع اور پیسے کے بغیر پہلگام حملہ اور دیگر حالیہ حملے نہیں ہوسکتے تھے۔ FATFنے اپنے عالمی نیٹ ورک کے اندر آنے والے 200 سے زیادہ اداروں کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات کرنے اور ان میں اضافہ کرنے کی اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ یہ جلد ہی دہشت گردوں کی مالی معاونت کا ایک جامع تجزیہ جاری کرے گا، جو عالمی نیٹ ورک کی طرف سے فراہم کردہ مقدمات کو مرتب کرے گا۔
FATF کی صدر Elisa De Anda Madrazo نے حال ہی میں اس بات پر زور دیا تھا کہ کوئی ایک کمپنی، اتھارٹی یا ملک اکیلے دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا چاہیے۔x