ماریشس کے وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندرا رام غلام بھارت کے 8 روزہ دورے پر ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ ان کی موجودہ وزارتِ عظمیٰ کی مدت کے دوران یہ بھارت کا پہلا باہمی دوطرفہ دورہ ہوگا۔ بھارت کے اِس دورے کے دوران، وزیر اعظم رام غلام صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے اور کلیدی نوعیت کی شراکت داری کو بڑھانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کریں گے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور ماریشس کے درمیان خصوصی تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے قائم ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ان کے اِس دورے سے بھارت اور ماریشس کے درمیان بڑھتی ہوئی کلیدی شراکت داری اور زیادہ مستحکم ہوگی۔
Site Admin | September 9, 2025 2:51 PM
ماریشس کے وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندرا رام غلام بھارت کے 8 روزہ دورے پر ممبئی پہنچ گئے ہیں
