ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے محکمے کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ بعض سیاسی پارٹیاں، خاص طور سے کانگریس، اَراوالی پہاڑیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں غلط اطلاعات پھیلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط ڈھنگ سے پیش کررہی ہیں اور اِسے اپنے مفادات کیلئے ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں جناب یادو نے مزید کہا کہ لوگ اپوزیشن کی جانب سے پھیلائے جانے والے پروپگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے۔
وزیر موصوف نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اَراولی خطے میں غیر قانونی کانکنی کو روکنے کیلئے ہے۔
اَراوالی پہاڑی سلسلے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ یہ خطہ اہم معدنیات کا ایک بڑا وسیلہ ہے، جو ملک کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کیلئے ضروری ہے اور مودی سرکار اِس کے تحفظ کیلئے پوری طرح عہدبند ہے۔