ماحولیات کے وزیر بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ بھارت، 2035 کی مدت کیلئے، قومی سطح پر مقررہ تعاون NDC کی اپنی نظرِثانی شدہ رپورٹ دسمبر تک شائع کردے گا۔ برازیل کے شہر Belem میں اقوامِ متحدہ کی، آب و ہوا سے متعلق COP30 کانفرنس کے، ایک اعلیٰ سطحی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، جناب یادو نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی، غیرمستحکم ترقی اور ترقیاتی طور طریقوں کی وجہ سے حقیقی اور ناگزیر بن گئی ہے۔ انہوں نے ترقی یافتہ ملکوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ آب و ہوا کی تبدیلی کو پوری طرح روکنے کے اپنے موجودہ نشانوں سے پہلے ہی، اِن مقاصد کو حاصل کرلیں۔
انہوں نے ترقی یافتہ ملکوں سے زور دے کر کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق رعایتی اخراجات کے سلسلے میں مزید تعاون کریں۔
NDCs، پیرس معاہدے کے تحت آب و ہوا سے متعلق قومی منصوبے ہوتے ہیں، جن کے تحت، مضرِ صحت گیسوں کے اخراج میں کمی لائی جاتی ہے اور کام کاج کے آب و ہوا میں تبدیلی سے مطابقت رکھنے والے طور طریقے اختیار کئے جاتے ہیں نیز کرہئ ارض کی تابکاری کو ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سیلسئس تک لانے کی عالمی کوششوں کی رہنمائی کی جاتی ہے۔
کانفرنس سے الگ جناب یادو نے صنعتی تبدیلی سے متعلق IT صنعت کی سرکردہ شخصیتوں کی گول میز کانفرنس کیلئے بھی رہنما گروپ سے خطاب کیا۔ اِس موقع پر وزیرِ موصوف نے صنعتی تبدیلی کی رفتار میں تیزی لانے کیلئے اور زیادہ مضبوط عالمی شراکت داری کیلئے کہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجتماعی کوششوں سے، پیرس معاہدے کے مقاصد حاصل کرنے اور آئندہ نسلوں کیلئے ایک پائیدار مستقبل تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ x