November 18, 2025 9:56 AM | Bhupender Yadav

printer

ماحولیات کے وزیر بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور بھارت دسمبر تک 2035 کی مدت کے لئے اپنا نظرِ ثانی شدہ قومی طور پر طے شدہ تعاون شائع کرے گا۔

ماحولیات کے وزیر بھوپندر یادو نے کہا ہے کہ بھارت آئندہ دسمبر تک 2035 کی مدت کے لیے نظرِ ثانی شدہ قومی طور پر طے شدہ تعاون NDC شائع کرے گا۔

برازیل کے شہر Belem میں منعقدہ اقوامِ متحدہ کے کوپ 30 کلائمیٹ سمٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ غیر پائیدار ترقی اور ترقی کے پیمانوں کی وجہ سے آب و ہوا کی تبدیلی حقیقی اور فوری خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی کاربن کے صفر اخراج کے اہداف کو حاصل کرلیں۔

ماحولیات کے وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی اہداف پر عمل درآمد مناسب، قابلِ رسائی اور سستا ہونا چاہیے اور پابندی آمیز دانشورانہ املاک کی رکاوٹوں سے پاک ہونا چاہیے۔

جناب یادو نے کہا کہ بھارت کے حال ہی میں شروع کیے گئے نیوکلیئر مشن اور گرین ہائیڈروجن مشن سے 2070 تک کاربن کے صفر اخراج کے حصول کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک جلد ہی اپنی پہلی دو سالہ Transparency رپورٹ بھی جاری کرے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔