November 11, 2025 9:39 PM

printer

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینے کیلئے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینے کیلئے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس دوران جناب یادو نے سبھی متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے فضائی آلودگی سے نمٹنے کی ٹھوس کوششوں پر مبنی کارروائی جاتی رپورٹس پیش کرنے کو کہا۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے کہا ہے کہ دلّی-قومی راجدھانی خطے میں فضائی آلودگی کی روک تھام اور اُس کے کنٹرول سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے یہ اِس طرح کی چوتھی جائزہ میٹنگ تھی۔ وزیر موصوف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ فصلوں کی باقیات کے بندوبست سے متعلق ضلع وار منصوبہ تیار کریں اور پرالی جلانے کے معاملات کی سال بھر نگرانی کریں۔ جناب بھوپیندر یادو نے دلّی اور قومی راجدھانی خطے کی ریڈ کیٹگری صنعتوں میں اخراج کی نگرانی کے لگاتار آن لائن نظام اور فضائی آلودگی کی روک تھام سے متعلق آلات کی تنصیب کا ذکر بھی کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔