December 3, 2025 11:04 PM

printer

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے آج کہا ہے کہ حکومت، دلّی میں بڑھتے اے کیو آئی کے سلسلے میں فکر مند ہے اور آلودگی کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے آج کہا ہے کہ حکومت، دلّی میں بڑھتے AQI کے سلسلے میں فکر مند ہے اور آلودگی کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ وہ، منی پور میں پانی کی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیے جانے سے متعلق راجیہ سبھا میں ایک   آئینی قرار داد پر بحث کا جواب دے رہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ کئی دور کی بات چیت ہوئی، جس کے نتیجے میں دلّی سے متصل ریاستوں میں فصل کے باقیات جلائے جانے کے معاملات میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ 2016 کے بعد پرالی جلائے جانے میں 90 فیصد کمی  آئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نے اپنے اصل جنگلاتی علاقے کے تحفظ کیلئے شاندار کام کیا ہے۔

بحث کے بعد ایوان میں منی پور میں پانی کی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق ترمیمی ایکٹ 2024 کے سلسلے میں آئینی قرار داد کو صوتی ووٹ سے منظور کرلیا گیا۔

بعد میں ایوان میں ممبران نے خصوصی طور پر عوامی اہمیت کے حامل مختلف معاملات اٹھائے۔ اِس کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔