ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کل دہرادون کے جنگلاتی تحقیق سے متعلق ادارے میں ”انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ2023 (ISFR.2023) جاری کی ہے۔
تازہ جائزے کے مطابق، بھارت میں جنگلات اور درختوں سے ڈھکے ہوئے حصوں کا کُل رقبہ 8 لاکھ 27 ہزار 357 مربع کلومیٹر ہے، جو ملک میں کُل جغرافیائی رقبے کا 25 اعشاریہ 17 فیصد ہے۔ جناب یادو نے ملک کے جنگلات اور درختوں کے احاطے میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جس میں 2021 کے تخمینے کے بعد سے اب تک ایک ہزار 445 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔××