ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو آج صبح برازیل کے شہر Belem پہنچے، وہ آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق، اقوام متحدہ کے فریم ورک کنوینشنUNFCCC COP 30 میں شرکت کریں گے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب یادو نے کہا کہ اگلے کچھ دن میں وہ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ نیز آب و ہوا سے متعلق مالیات اور دیگر اہم معاملات پر بھارت کا نظریہ پیش کریں گے۔وزیر موصوف نے کہا کہ وہ نتیجہ خیز بات چیت کے تئیں پُرامید ہیں۔x