December 9, 2025 9:59 AM

printer

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے شیروں کی بڑی آبادی والے ملکوں سے اپیل کی کہ وہ شیروں کو بچانے کی کوششوں کو تقویت پہنچانے کیلئے IBCA میں شامل ہوجائیں۔

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے شیروں کی بڑی آبادی والے ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شیروں کو بچانے کی کوششوں کو تقویت پہنچانے کیلئے انٹرنیشنل بِگ کیٹ الائنس، IBCA میں شامل ہوجائیں۔ IBCA کے تحت شیروں کے تحفظ کی مشترکہ پہل سے متعلق کَل نئی دلّی میں اعلیٰ سطحی بات چیت کی صدارت کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ بھارت سال 2026 میں نئی دلّی میں عالمی بِگ Cats چوٹی کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ جناب یادو نے شیروں کی نسل کی مختلف اقسام والے ممالک کو اشتراک، تحفظ سے متعلق حکمت عملیوں کے تبادلے اور بہترین طریقہ کار مشترک کرنے کیلئے مدعو کیا۔ جناب یادو نے شیر، بَبرشیر، Snow Leopard، چیتا، تیندوا، Puma اور جیگوار جیسی شیروں کی نسل کی ماحولیاتی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں انہیں اہم قرار دیا۔×