December 9, 2025 9:57 PM

printer

مائیکرو سافٹ، بھارت کے AI بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 17 اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جب مصنوعی زہانت کی بات آتی ہے تو دنیا کی توقعات بھارت سے وابستہ ہوجاتی ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیا میں مائیکرو سافٹ کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے اور مصنوعی ذہانت AI میں بھارت کی قیادت کے بارے میں مثبت نظریے کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر مائیکرو سافٹ کے چیئرمین اور سی ای او Satya Nadella کی ایک پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ جب AI کی بات ہوئی ہے تو پوری دنیا کی توقعات بھارت سے وابستہ ہوجاتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ بھارت وہ مقام ہے جہاں مائیکرو سافٹ اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔اسی دوران، جناب Nadella نے بھارت میں مصنوعی ذہانت AI سے متعلق مواقع کے موضوع پر تحریک دینے والے ایک بحث مباحثے کیلئے جناب مودی کا شکریہ ادا کیا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب Nadella نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق بھارت کے اہداف کی حمایت میں مائیکرو سافٹ 17 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سرمایہ کاری سے بھارت کے AI-Arst Future کیلئے درکار بنیادی ڈھانچے، ہنرمندی اور خود مختار صلاحیتوں کی تعمیر میں مدد فراہم کرے گی۔