امورِ داخلہ کے مرکزی وزیرِ مملکت بَنڈی سنجے کمار نے یہ واضح کردیا ہے کہ ماؤ نوازوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا سوال ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن عناصر کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جاسکتی، جو بندوق اٹھاتے ہیں اور بے قصور افراد کی جان لیتے ہیں۔ تلنگانہ کے کریم نگر ضلعے میں Kothapalli کے مقام پر ایک مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ بات چیت کے بارے میں، اُس وقت تک سوچا بھی نہیں جاسکتا، جب تک کہ ماؤ نواز ہتھیار نہ ڈال دیں۔ جناب سنجے کمار نے مزید کہا کہ ماؤ نواز بارودی سرنگوں کا استعمال کرکے کانگریس، BJP اور تیلگو دیشم پارٹی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے کئی لیڈروں کو ہلاک کرچکے ہیں۔ اِس کے علاوہ، ماؤ نوازوں نے مخبر ہونے کا دعویٰ کرکے بے قصور قبائلی افراد کی بھی جان لی ہے۔ ذات کے تعلق سے سروے کرانے کے مرکزی سرکار کے فیصلے کے بارے میں جناب سنجے کمار نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخی نوعیت کا ہے اور اِسے کانگریس کی جیت قرار دینا فضول ہے۔
Site Admin | May 4, 2025 2:39 PM
ماؤ نوازوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا سوال ہی نہیں: بَنڈی سنجے کمار