لیہہ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل نے لداخ کے لیہہ میں اِس مہینے کی 24 تاریخ کو ایک اَلمناک واقعے میں چار افراد کی موت ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں مذکورہ کونسل کے چیف ایگزیکیٹو کونسلر نے کہا ہے کہ اس واقعے کو Gen Z انقلاب کا نام دے کر بعض افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ کونسل نے اس طرح کی رائے زنی کو گمراہ کُن قرار دیا ہے اور یہ بات دُہرائی ہے کہ سرکار نے لوگوں کی اُمنگوں کی حفاظت کیلئے آئینی تحفظ کا یقین دلایا ہے اور لداخ کے رہنماؤں کو مذاکرات کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
Site Admin | September 26, 2025 2:53 PM
لیہہ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل نے لداخ کے لیہہ میں اِس مہینے کی 24 تاریخ کو ایک اَلمناک واقعے میں چار افراد کی موت ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے